پوری دنیا کے دلوں میں گھر کر جانے والی ’ جیسنڈا آرڈرن ‘ کا شاندار فیصلہ۔۔۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بڑا قدم اُٹھا لیا، مثال بن گئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 24, 2019 | 18:17 شام

ویلنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور فرانس سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے مل کر کام کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے بتایا کہ وہ فرانسیسی صدر امانوئیل ماکروں کے ہم راہ مئی میں عام رہنماؤں سے ملاقاتوں کے علاوہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملیں گی۔ مارچ کی 15 تاریخ کو کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد آرڈرن نے کئی طرح کے اقدامات کیے ہیں اور سوشل میڈیا پر دہشت گردی کی ترویج کی ر

وک تھام کے لیے ان کا یہ بیان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔دوسری جانب یوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے کے بعد ملک کی وزیراعظم جیسنڈا ارڈرن نے جس انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کیا اس پر پوری دنیا نے ان کی تحسین کی۔ اب آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ایک آرٹسٹ نے جیسنڈا ارڈرن کی ایک 25میٹر اونچی تصویر بنائی ہے جس نے مسلمانوں کے دلوں کو چھو لیا ہے۔ یہ وہی تصویر ہے جس میں جیسنڈا ارڈرن نے سانحے میں شہید ہونے والے ایک شخص کی رشتہ دار خاتون کو گلے لگا رکھا ہوتا ہے اور وزیراعظم کے چہرے پر کرب و الم کے تاثرات نمایاں ہوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس تصویر کے نیچے لفظ ’سلام‘ لکھا گیا ہے۔ یہ تصویر معروف آرٹسٹ لوریٹا لیزیو نے بنائی ہے جو دیواروں پر پینٹنگز بنانے کے حوالے سے دنیا بھر میں معروف ہے اور اب تک درجنوں ممالک میں اپنے فن کے جوہر دکھا چکا ہے۔ لوریٹا نے جب اس تصویر کو بنانے کے لیے چندے کی اپیل کی تو صرف ایک دن میں ہی لوگوں نے اسے 11ہزار آسٹریلوی ڈالر (تقریباً 11لاکھ روپے)چندہ دے دیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم جیسنڈا ارڈرن کی یہی تصویر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر بھی روشنیوں کی شکل میں آویزاں کی جا چکی ہے۔