بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک): عراق کے مغربی حصّے میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، ایئر کرافٹ میں موجودامریکی فوجیوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے. عراق کے مغربی صوبے الانبار کے علاقے القائم میں امریکی فوجیوں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والا ہیلی کاپٹرحادثے کے بعد گرکر تباہ ہوگیا۔امریکی آرمی کے اعلیٰ حکام نے غیرملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ زخمیوں کو ریسکیو کرنے اور لڑائی کے لیے استعمال ہونے والا ایچ ایچ 60 پیو ہاوک ہیلی کاپٹر، بلیک ہاک حادثے کو حادثہ پیش آیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایئر کرافٹ میں سات امریکی فوجی بھی موجود تھے جن کے زندہ بچنے کی تاحال کوئی امید نہیں ہے۔امریکی آرمی کے حکام نے مزید بتایا کہ امدادی ٹیمیں اور تفتیشی افسران جائے حادثہ پر موجود ہیں اور تحقیقات کی جارہی ہیں کہ حادثہ پیش آنے کی وجوہات کیا ہیں، البتہ خبررساں اداروں کو حادثے کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔