’’بھارت نے پاکستان کے ساتھ کیا جنگ کرنی ہے ۔۔۔‘‘بھارتی ائیر فورس کے سربراہ نے بیچ چوراہے میں ہانڈی پھو ڑ دی
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک): مبھارتی ائیر فورس کے سربراہ بریندر سنگھ دھنووا نے اپنے ہی ادارے کے مخدوش حالات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ نئی دہلی میں ہونے والے سیمینار میں بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میںبھارتی ائیر فورس کے سربراہ نے کہا کہ مگ 21 طیارے 44 سال پرانے ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی مگ 21 طیارے اڑارہے ہیں، اتنی پرانی تو کوئی گاڑیاں بھی نہیں چلاتا۔خیال رہے کہ روسی ساختہ مگ 21 طیارے بھارتی فضائی بیڑے میں 74-1973 میں شامل کیے گئے تھے اور یہ طیارے اب بھی بھارتی فضائیہ استعمال کرتی ہے۔کئی مگ 21 طیارے دوران پرواز حادثات کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال فروری میں پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے تھے جس میں ایک مگ 21 بھی شامل تھا۔ پاکستان نے گرائے جانے والے مگ 21 کے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا جسے بعد ازاں پروقار طریقے سے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سینیٹر مشاہد حسین سیدنے کہاہے کہ 26اگست کو چائنہ کا بڑا فوجی وفد آرہاہے اور 6ستمبر کو چائنہ کا وزیر خارجہ بھی پاکستان آرہاہے ، مودی نے ایک اور بڑی غلطی کرلی ہے کہ چائنہ سے پنگا بھی لے لیاہے اور اب ہم جو بھی حکمت عملی بنائیں گے ،وہ چائنہ سے مل کر ہی بنائیں گے ۔جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ مودی نے گند ڈالاہے اور وہ مسلمانوں کا قتل عام کررہاہے اور اسکا مقصد ہی یہ ہے کہ مسلمانوں کوکمزور کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف میں یہ معاملہ لے کر جایا جائیگا کہ انسانوں پر وہ پیلٹ گنیں استعمال کی جارہی ہیں جوجانوروں پر استعمال کی جاتی ہے اور اس کے علاوہ آر ایس ایس کا نظریہ پیش کیا جاسکتاہے کہ یہ نازی ازم کو سپورٹ کرتے ہیں، اس کی یہودی بھی حمایت کریں گے ۔