ایسی کیا بات ہے جو برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کو ساری ساری رات سونے نہیں دیتی ؟ ناقابل یقین انکشاف

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 02, 2019 | 18:51 شام

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے پاکستانی نژاد وزیر داخلہ ساجد جاوید کہتے ہیں کہ پر تشدد واقعات انھیں رات کو سونے نہیں دیتے ، ملک میں ہونے والے جرائم کے واقعات انھیں رات کو سوتے ہوئے اٹھا دیتے ہیں، سڑکوں پر چاقو کے زور سے ہونے والے جرائم میں اضافہ نے ان کی نیند حرام کر دی ہے برطانیہ کے پاکستان نژاد وزیر داخلہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ پرتشدد جرائم انہیں راتوں کو نیند سے جگا دیتے ہیں۔ انہوں نے اس امر کا اظہار چاقو کے زور پر ہونے والے جرائم کے خاتمے کیلئے نئے اے ایس بی اوز کی رونمائی کے موقع پر ک

یا۔ ٹیلی گراف کے مطابق ساجد جاوید نے کہا کہ سڑکوں پر چاقو کے زور سے ہونے والے جرائم میں اضافہ نے ان کی نیند حرام کر دی ہے۔ نئے ایسبو ۔سٹائل آرڈرز متعارف کرائے جانے کے نتیجے میں 12 سال عمر کے بچوں کو بھی چاقو برآمد ہونے پر جیل بھیجا جا سکے گا۔ وزیر داخلہ نے جن احکامات کا اعلان کیا ہے اس کے نفاذ سے مشتبہ کم عمر پر کرفیو عائد کیا جا سکتا ہے اور سوشل میڈیا پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے راتوں کو کم عمر بچوں کے گھر سے باہر رہنے پر اپنی تشویش کا اظہار بھی کیا۔ٹیلی گراف میں شائع ہونے والے اپنے ایک کالم میں انہوں نے کہا کہ جب میری نوعمر بیٹی رات میں فرینڈز کے ساتھ گھومنے جاتی ہے تو میں بستر پر اس وقت تک کروٹیں بدلتا رہتا ہوں جب تک کہ مجھے یہ پتہ نہ چل جائے کہ وہ بحفاظت گھر واپس آگئی ہے، انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ برطانیہ کے نشیب و فراز میں ایسا ہی ہوتا ہے۔نئے احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں دوسال قید کی سزا دی جا سکے گی۔