’آﺅ مل کر یہ کام کرتے ہیں‘ مہاتیر محمد نے ایشیائی ممالک کو ایسی دعوت دے دی کہ امریکہ کو بھی ہلا کر رکھ دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مئی 31, 2019 | 20:32 شام

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیاءکے وزیراعظم مہاتیر محمد نے ایشیائی ممالک کو اپنی ایک کرنسی بنانے کی دعوت دے دی ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق مہاتیر محمد نے گزشتہ روز جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں نیکے فیوچر آف ایشیاءکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ ”ایشیائی ممالک مل کر ایک تجارتی کرنسی بنائیں اور تمام ملک اسی ایک کرنسی میں لین دین کریں۔یہ ایک ایسی کرنسی ہو جو صرف تجارت کے لیے استعمال ہو، درآمدات اور برآمدات کے سودے اس میں طے ہوں اور یہ کسی ملک میں مقامی کرنسی کے طور پر استعما

ل نہ ہو۔“مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ”اگر ہم ایسی ایک کرنسی بنا لیتے ہیں تو ہماری درمیان تجارت آسان ہو جائے گی اور ہماری باہمی تجارت کا حجم کئی گنا بڑھ جائے گا۔ اس کرنسی کی قدر کا انحصار سونے پر رکھا جائے گا کیونکہ سونا سب سے زیادہ مستحکم چیز ہے۔ “ ان کا کہنا تھا کہ ”موجودہ فارن ایکسچینج سسٹم میں ہماری مقامی کرنسیاں بیرونی کرنسیوں کے دباﺅ میں آ کر متاثر ہوتی ہیں اور ہمارے ہاں ان بیرونی کرنسیوں کی اجارہ داری قائم ہو جاتی ہے۔ چنانچہ ہمیں اپنی ایک تجارتی کرنسی بنانے کے لیے اکٹھے ہونا چاہیے، دوسری جانب یہ خبر بھی ہے کہ اس وقت امریکہ کی ایک طرف چین کے ساتھ تجارتی جنگ جاری ہے اور دونوں ایک دوسرے کی مصنوعات کے ٹیرف میں اضافے کر رہے ہیں اور دوسری طرف ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ اب ایک ایسا بحری جہاز درمیان میں آ گیا ہے جو اکیلا ان دونوں محاذوں پر صورتحال کو سنگین تر بنا سکتا ہے اور تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ چنانچہ پوری دنیا کی نظریں اس جہاز پر لگی ہوئی ہیں۔ سی این بی سی کے مطابق یہ جہاز ایک آئل ٹینکر ہے جو ایرانی تیل سے بھرا ہوا ہے اور سمندر میں سفر کر رہا ہے