اپنے محبوب کی قاتلہ 25 سالہ حسینہ نے جیل میں ایسا کارنامہ کر ڈالا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 16, 2019 | 10:44 صبح

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل کی ایک جیل میں اپنے محبوب کو قتل کرنے کے جرم میں 15 سال کی سزا کاٹنے والی 25 سالہ خاتون نے جیل کے اندر ہی ایسا اعزاز حاصل کر لیا جسکی آزاد دنیا کی لاکھوں لڑکیاں صرف خواہش ہی کر سکتی ہیں ، 25 سالہ ویرونیکا ویرون ڈی پائیوا کو 2011 میں برازیل کے ایک ہوٹل میں بیلٹ سے بوائے فرینڈ کا گلا گھونٹنے کے جرم میں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ برازیل کی یہ خاتون جیل جانے سے قبل ماڈل بننا چاہتی تھیں لیکن انہوں نے کہا تھا کہ ان کی والدہ انہیں ایسا کرنے نہیں دیں گی۔ رئیو ڈی جن

یرو کی خواتین جیل انسٹیٹیوٹ پینل تلاویرا میں 13 واں سالانہ مقابلہ حسن منعقد ہوا۔ جیل میں ایک روز کے لیے قیدی خواتین کو ان کے جرائم کے علاوہ ’خوبصورتی اور رویوں‘ کی بنیاد پر مس تلاویرا بروس نامی مقابلے میں حصے کے لیے چنا جاتا ہے۔ سینکڑوں قیدیوں میں سے تقریباً 10 خواتین کو ان کے رویوں کی بنیاد پر منتخب کیا جاتا ہے، رواں برس 25 سالہ ویرونیکا ویرون اس سال کے مقابلے کی فاتح قرار پائیں۔