عمران خان کی مقبولیت کا چرچہ روس میں بھی پاکستان کو اب تک کی ایسی بڑی آفر کر دی کہ مودی اور ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اگست 07, 2018 | 09:55 صبح

 

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس بھارتی رویے کی وجہ سے پاکستان کے قریب ہو رہا ہے اور اس نے پاکستان کو ایس یو 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے۔ روس کے سینٹر فار اینالسس آف اسٹریٹجی اینڈ ٹیکنالوجیز کے ڈپٹی ڈائریکٹر کانسٹینٹن میکنکو کا کہنا ہے کہ روس نے اب پاکستان کو ایس یو 35 لڑاکا طیاروں کی پیشکش کی ہے۔انہوں نے کہ روس بھارت کو ناراض نہیں کرنا چاہتا، تاہم ففتھ جنریشن پروگرام کے متعلق بھارتی رویے کی وجہ سے روس کو پاکستان میں ایس یو لڑاکا طیاروں کو فروغ دینا چاہیے۔ دوسری صورت میں،

چین، جنوبی کوریا یا ترکی کی کمپنیاں تقریباً پانچ برس میں اس مارکیٹ پر چھا جائیں گی۔