پولیس نے خاتون بھکاری کو گرفتار کرلیا، تلاشی لی تو جیب سے کتنی رقم نکلی؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع ستمبر 14, 2018 | 15:11 شام

شارجہ سٹی(مانیٹرنگ رپورٹ) سڑک پر ہر آنے جانے والے کے سامنے اپنی بھوک اور بیماری کا رونا رو کر ہاتھ پھیلانے والے بھکاریوں کو دیکھ کر یقیناً آپ کا بھی دل پسیج جاتا ہوگا۔ کچھ نا کچھ تو دے ہی دیتے ہوں گے، ہمیشہ نہیں تو کبھی کبھار تو دے دیتے ہوں گے۔ خیر، آئندہ کبھی کسی بھکاری سے واسطہ پڑے تو اس خبر کو ضرور یاد کر لیجئے گا۔  شارجہ میں پولیس نے ایک بھکارن کو گرفتار کیا لیکن تلاشی کے دوران اس کی قمیض کی جیب میں سے اتنی رقم نکل آئی کہ دیکھ کر بیچارے پولیس اہلکار تو بالکل چکرا کر رہ گئے۔ اس بھکارن

کے پاس سے 10ہزار درہم، یعنی تین لاکھ پاکستانی روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔ اور یہ تو وہ رقم ہے جو اس کی جیب میں پڑی تھی، بینک میں رکھی رقم کی معلومات ابھی سامنے نہیں آئیں۔

کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ شارجہ پولیس کے ڈائریکٹر کرنل ابراہیم مصباح العاجل نے بتایا کہ آس پاس کے دکاندار روزانہ اس خاتون کو بھیک مانگتے ہوئے دیکھتے تھے لیکن تاحال کسی کی جانب سے متعلقہ اداروں کو خبردا رنہیں کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر بھیک مانگنے والے مرد ہوں یا خواتین، شہریوں کو ان کے ساتھ ہرگز کوئی ہمدردی نہیں کرنا چاہیے۔ یہ پیشہ ورلوگ ہوتے ہیں جنہوں نے بھیک مانگنے کو کاروبار بنارکھا ہوتا ہے۔ شہریوں پر زوردیاگیا ہے کہ اگر وہ کسی کو بھیک مانگتا دیکھیں تو فوری طور پر اس کی اطلاع ہاٹ لائن نمبر 901 پر دیں۔