دنیا کے اہم ترین ملک میں قیامت ٹوٹ پڑی ۔۔۔۔۔ سینکڑوں افراد ہلاک

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 18, 2019 | 19:41 شام

برارے (مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ممالک زمبابوے اور موزمبیق میں سیلاب اور سمندری طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 215 تک جاپہنچی ہے، بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق براعظم افریقا کے ممالک زمبابوے اور موزمبیق میں سمندری طوفان ایڈائی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 215 ہوگئی ہے، جن میں سے 126 افراد موزمبیق اور 89 زمبابوے میں لقمہ اجل بنے۔سمندری طوفان ایڈائی پہلے موزمبیق سے ٹکرایا اور پھر اِس کے ساتھ آنے والے تیز رفتار جھکڑوں اور شدید موسلا دھار بار

ش نے زمبابوے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دونوں ممالک کے ساحلی علاقے سیلابی ریلے میں ڈوب گئے جس کے باعث درجنوں گاؤں تباہ اور سیکڑوں افراد لاپتہ ہوگئے، حکومت کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے ساتھ ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا بھی سلسلہ جاری ہے، ادھر زمبابوے میں بھی تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے