گھانا میں کرپشن کو بے نقاب کرنے والے صحافی کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ جان کر آپ کی روح تک کانپ جائے گی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 18, 2019 | 19:02 شام

ڈاکر(مانیٹرنگ ڈیسک): مغرب افریقی ملک گھانا میں فٹبال میں کرپشن اور بدعنوانی کو بے نقاب کرنے والے صحافی احمد حسین کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔  افریقی ملک گھانا میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار نے صحافی احمد حسین صالح کو گولیاں مارکر ہلاک کردیا۔ احمد حسین دفتر سے اپنے گھر جارہے تھے کہ مسلح افراد کا نشانہ بن گئے۔ احمد حسین ملک کے مقبول کھیل فٹبال میں ہونے والی کرپشن کے خلاف تحقیقات میں مصروف تھے اور کئی اسکینڈلز بے نقاب کیے تھے جن میں 77 ریفریز اور گھانا فٹبال کے سربراہ پر رش

وت لینے کا معاملہ بھی شامل ہے۔ احمد حسین ایک انویسٹی گیشن ٹیم کا حصہ بھی تھے جو انڈر کوور تفتیش کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ انڈر کوور ٹیم کے سربراہ نے اپنے کولیگ کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اہم عہدوں پر براجمان حکام کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کے عزم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ واضح رہے کہ صحافی احمد حسین صالح نے ایک اہم دستاویزی فلم جاری کی تھی جس میں فٹبال فیڈریشن کے سربراہ سمیت کئی اہم حکام کے کرپشن کے ثبوت دکھائے گئے تھے جس کے بعد سے صحافی کے خلاف باقاعدہ مہم شروع کی گئی تھی۔