عارضہ قلب میں مبتلا پاکستانی بچی بھارت میں انتقال کرگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جولائی 03, 2018 | 18:35 شام
![](https://dt4c98r2nr0yq.cloudfront.net/%3Cfunction%20upload_media_to%20at%200x7f7c2c0a2cf8%3E/938edbb4757447599016826f88f0dada.jpg)
نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک): بھارت کے اسپتال میں زیر علاج عارضہ قلب میں مبتلا فیصل آباد کی 7 سالہ بچی انتقال کرگئی۔ فیصل آباد کی رہائشی زینب کے دل میں تین سوراخ تھے جس کی وجہ سے دل کا ایک حصہ کام نہیں کررہا تھا اور بچی کو علاج کی غرض سے بھارت لے جایا گیا جہاں ننھی زینب کو بھارت کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
فیصل آباد کے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی نے زینب کا ابتدائی علاج کرنے کے بعد اسے بھارت میں علاج کرانے کی تجویز دی تھی، متوسط طبقے سے تعلق رکھنے وال
ے اس خاندان کو بیٹی کے علاج کے لیے مخیرحضرات نے امداد جمع کرکے دی جس کے بعد زینب کو لدھیانا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں گزشتہ رات ڈاکٹرز نے مریضہ کے دل کی سرجری کی۔ آپریشن کے بعد زینب کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی۔