مشکل وقت ختم ۔۔۔ چینی نائب وزیر اعظم اور قطری امیر کے دورہ پاکستان کا اعلان ، پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی خوشخبری سنا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مئی 23, 2019 | 20:34 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ 30جون تک اربوں ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری آرہی ہے، بہت جلد معاشی مسائل حل ہوجائیں گے،چینی نائب وزیراعظم اور قطری امیر کے دورہ سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری تیار پڑی ہے۔ پی ٹی ایم محدود مقبولیت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے۔عوام کی جان ومال کا تحفظ ہمارا آئینی فرض ہے۔ بچی فرشتہ کے واقعے کے فوری بعد حکومت حرکت میں آگئی تھی۔ ہم نظام بدلنے کی کوشش کررہے ہیں اور نظام بدلیں گے۔نعیم الحق نے کہا کہ ہمیں تاری

خ کاشدید ترین اقتصادی بحران ورثے میں ملا۔معاشی مسائل بہت جلد حل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنی بڑی سرمایہ کاری آرہی ہے، وہ جلد حقائق بھی سامنے آجائیں گے، 26مئی کوچینی نائب وزیراعظم اور قطری امیر کے دورہ پاکستان سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری تیار پڑی ہے۔پاکستان کی معیشت ایک عروج کی طرف جاری ہے۔نعیم الحق نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین یونس ڈھاگا، اوربورڈ آف ڈائریکٹرز ہارون شریف کا استعفیٰ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ایک بندے سے جانے سے ایک ادارہ ختم نہیں ہوجاتا، حکومتوں کے درمیان چین ، سعودی عرب، قطر ، یواے ای یا ابوظہبی اور پاکستان کے درمیان بات چیت جاری ہے، معاملات مزید آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرے الفاظ لکھ لیں 30جون تک پاکستان میں ریکارڈ سرمایہ کاری آرہی ہے۔کوشش کررہے ہیں مہنگائی پر کنٹرول کریں۔رمضان کے مہینے میں ہر بار اشیاء مہنگی ہوتی رہی ہیں۔ہم یوٹیلیٹی اسٹورز بھرنا چاہتے تھے لیکن ہمارے پاس پیسے نہیں تھے۔نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم آئندہ ہفتے غریب عوام کیلئے اسکیم کا افتتاح کررہے ہیں۔نعیم الحق نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کی معاشی صورتحال پر بڑے فکر مند ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی وزیر کارکردگی نہیں دکھائے وہ گھر جائے گا۔