بھارت میں امیتابھ بچن کا نام لے کر یورپی خاتون کی عزت لوٹ لی گئی، مگر کیسے؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جولائی 03, 2018 | 19:11 شام

نئی دہلی(مانیٹرنگ رپورٹ) بھارت خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست ہے جہاں آنے والی سیاح خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں۔

گزشتہ دنوں ممبئی میں ایک شخص نے یورپی سیاح خاتون کو ایسے طریقے سے ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا کہ سن کر غیرملکی خواتین بھارت جانے سے خوفزدہ ہو جائیں گی۔ اٹلی کی 37سالہ خاتون سیاحت کی غرض سے ممبئی میں موجود تھی۔ اس نے 14جون کو بس کے ذریعے پورے شہر کا چکر لگانے کا ارادہ کیا۔ بس میں اس کی ملاقات ایک نوجوان سے ہوئی جس نے بتایا کہ وہ ٹورسٹ گائیڈ ہے،

جس پر خاتون نے اس کی خدمات حاصل کر لیں۔ رات 7بجے جب شہر کا چکر ختم ہوا اور خاتون واپس اپنے ہوٹل جانے لگی تو ملزم نے اسے کہا کہ وہ اسے امیتابھ بچن کا بنگلہ دکھانا چاہتا ہے اور اس کے بعد اسے ہوٹل بھی چھوڑ دے گا۔ امیتابھ بچن کا نام سن کر خاتون بھی اس کی باتوں میں آ گئی۔

اس شخص نے ٹیکسی منگوائی اور خاتون کو لے کر ایک طرف چل دیا۔ خاتون کی درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ راستے میں اس شخص نے ایک جگہ رک کر شراب خریدی اور کافی دور ایک سنسان جگہ پر جا کر گاڑی رکوا دی۔ وہاں اس نے خاتون کو زبردستی شراب پلائی اور گاڑی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد اس نے جرمن سفارتخانے سے رابطہ کیا جنہوں نے اسے پولیس سٹیشن جانے اور ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت کی۔ ممبئی کے جوہو پولیس سٹیشن میں یہ ایف آئی آر درج کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ملزم کی تلاش کر رہے ہیں۔