بھارتی الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم میں فوجیوں کی تصاویر کے استعمال سے روک دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 10, 2019 | 19:26 شام

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتی الیکشن کمیشن نے حکمراں جماعت بی جے پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کے دوران فوجیوں کی تصاویر استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔  الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے انتخابی پوسٹرز، بینرز اور دفاتر سے فوجیوں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی جماعت کو جنگی ترانوں اور نعروں کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اشتعال انگیزی اور جنگ کی صورت حال پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ اقد

ام وزارت دفاع کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے فوجی افسران اور جوانوں کی تصاویر استعمال کرنے کا نوٹس لینے پر اُٹھایا ہے۔ بھارتی فوج کے سابق افسران نے بھی اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا اور سیاسی جماعتوں کو ووٹرز کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے شہید افواج کی تصاویر کے استعمال سے روکنے کی استدعا کی تھی۔ واضح رہے کہ پلوامہ میں بھارتی فوج کے قافلے پر خود کش حملے میں 44 فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس پر وزیراعظم نریندرا مودی نے سیاست چمکاتے ہوئے پاکستان پر جارحیت کی ناکام کوشش کی، تاہم خود اپنے دام صیاد آگیا کہ مصداق مودی اپنی بچھائے ہوئے جال میں خود پھنس گئے۔