پاکستان کا یومِ آزادی، ایران کی سڑکوں پر مبارک باد کے پوسٹرز آویزاں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اگست 14, 2018 | 12:06 شام

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) : پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ایران کی سڑکوں کو خصوصی پوسٹر سے سجا دیا گیا جبکہ تمام الیکٹرانکس اسکرینز پر  پاکستانی قوم کے لئے  مبارکباد کے  پیغامات بھی چلائے جارہے ہیں۔  ایران نے پاکستان سے دوستی کا ثبوت دے دیا، پاکستان کی یوم آزادی پر ایران کے عوام بھی پاکستانی قوم کی خوشیوں میں رنگ میں رنگ گئے۔

ttps://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2018/08/Poster-04.jpg" style="height:302px; width:450px" />

ایران کی تاریخ میں پہلی بار عوامی سطح پر پاکستان کی یوم آزادی پر مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سڑکوں پر یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی پوسٹر آویزاں کر دیئے گئے۔

ایران کے شہر مشہد کی تمام الیکٹرانک اسکرینز پر سپریم لیڈر کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات چلائے جارہے ہیں، یہ پیغامات مشہد کی میٹرو ٹرین کی اسکرینز پر 10 دن تک 24 گھنٹے ہر تین منٹ بعد چلیں گے۔

خیال رہے میٹرو ٹرین پر روزانہ ڈھائی لاکھ افراد سفر کرتے ہیں۔

دوسری جانب یوم آزادی کے موقع پر مرکزی تقریب تہران میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں ہوئی، اس موقع پر خاتون پاکستانی سفیر محترمہ رفعت مسعودنے پرچم کشائی کی، اس موقع پر کیک بھی کاٹا۔یاد رہے چند روز قبل صدر حسن روحانی نے عمران خان کو ٹیلی فون کرکے الیکشن میں‌ کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے ایران کے دورے کی دعوت بھی دی تھی۔ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان ایران فقط ہمسایے نہیں ہیں، مذہبی اور ثقافتی بندھن سے جڑے ہیں، پاک ایران تعلقات میں مزید پختگی اور اضافے کےخواہاں ہیں۔