مشیر اطلاعات نے عرفان صدیقی کی بے گناہی سے متعلق سوالات اٹھادیئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جولائی 27, 2019 | 17:31 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ عرفان صدیقی کا بیٹا پاکستان میں نہیں دبئی میں ہے ، پھر کرائے نامے پر دستخط کس نے کئے ؟کرائے نامے پر دستخط ان کے بیٹے نے نہیں عرفان صدیقی نے کئے ، جن تاریخو ں دستخط ہوئے ان کے بیٹے کہاں تھا ؟ جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن نے عرفان صدیقی کے معاملے کو کیش کرایا ، پولیس کے مطابق کرایہ نامہ جعلی بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری کی بات وزیر اعظ

م کے علم میں لائی گئی ہے ۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی کا بیٹا پاکستان میں نہیں دبئی میں ہے ، پھر کرائے نامے پر دستخط کس نے کئے ؟کرائے نامے پر دستخط ان کے بیٹے نے نہیں عرفان صدیقی نے کئے ، جن تاریخو ں دستخط ہوئے ان کا بیٹے کہا ں تھا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے مطابق عرفان صدیقی کرایہ دار کو تھانے میں رجسٹر کروانے میں ناکام رہے اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے ۔