جمال خاشقجی کے اعزاز میں امریکہ میں ایسا کام کر دیا گیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا، سب سے بڑی خبر آ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 11, 2018 | 17:52 شام

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کیلئے امریکہ میں بڑا کام کر دیا گیا ہے جس کی توقع شائد کوئی بھی نہیں کر رہا تھا۔ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو معروف جریدے ’’ٹائمز‘‘ نے سال 2018 کی اہم ترین شخصیت قرار دے دیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ٹائمز میگزین نے کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور برطانوی شہزادی میگھن مارکل بھی شامل ہیں ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جمال

خاشقجی کو دو اکتوبر کو ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا تاہم ابتدائی طور پر سعودی عرب نے قونصل خانے کے اندر قتل کی رپورٹس کی تردید کی لیکن بعدازاں مملکت کی جانب سے اعتراف کرتے ہوئے بیان جاری کیا گیا تھا کہ وہ اندر ہونے والی ایک لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے ۔ اس کے بعد ترک صدر نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قتل ان کی سر زمین پر ہوا ہے اس لیے اس کی تحقیقات بھی ترکی کو کرنی چاہیے لیکن سعودی عرب نے سفارتی استثنیٰ ختم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم بعد ازاں یہ انکشاف سامنے آیا کہ جمال خاشقجی کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاش کو تیزاب میں ڈال کر تحلیل کر دیا گیا جس کے باعث ان کا کوئی بھی نام و نشان نہیں ملا سکا ہے ۔تاہم خاشقجی قتل کی بحث عالمی سطح پر تاحال جاری ہے اور ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکل پایا ہے۔

View image on Twitter