ترکی میں فوجی بغاوت میں ملوث درجنوں کرنلز کی گرفتاری کا حکم
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جولائی 02, 2018 | 17:02 شام
![](https://dt4c98r2nr0yq.cloudfront.net/%3Cfunction%20upload_media_to%20at%200x7f7c2c0a2cf8%3E/db6f7eac40804605b51207961fa8c161.jpg)
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک): ترکی کی حکومت نے فوجی بغاوت کی تحقیقات میں مزید فوجی افسران کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔ ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں درجنوں کرنلوں سمیت 68 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ جن ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے ان میں 22 کرنل اور 27 لیفٹننٹ کرنلز شامل ہیں۔ اب تک 19 افسران کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ترکی کے محکمہ قانون نے بتایا کہ یہ ملزمان باغیوں کے مبینہ رہنما فتح اللہ گولن کے ساتھ بذریعہ فون رابطے م
یں تھے۔