علی گڑھ یونیورسٹی سے قائداعظم کی تصویر ہٹانے پراحتجاج، شہرمیں نیٹ سروس بند
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مئی 04, 2018 | 16:30 شام
![](https://dt4c98r2nr0yq.cloudfront.net/%3Cfunction%20upload_media_to%20at%200x7f172c106cf8%3E/6be17fdd6e5046faac50d84f47836aa2.jpg)
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): علی گڑھ یونیورسٹی سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر ہٹانے کے خلاف احتجاج کو روکنے کے لیے شہر میں نیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بانی پاکستان کی تصویر ہٹانے کے معاملے پر کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد ریاستی حکومت نےعلی گڑھ میں نیٹ سروس بند کردی ہے تاکہ مظاہرین آپس میں رابطے نہ کرسکیں اور نہ ہی احتجاج کی خبریں نشر ہو سکیں۔انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم ضلعی مجسٹریٹ چندرا بھوشن سنگھ نے دیا جس کے تحت دوپہر 2 بجے سے
رات گئے تک انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔