میں جب گناہ کرتا تھا تو اسے کتاب میں لکھ لیتا تھا ، پڑھیے ایسی داستان کہ آپ کے دماغ کی گتھیاں الجھ جائیں گی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 04, 2018 | 07:55 صبح
![](https://dt4c98r2nr0yq.cloudfront.net/%3Cfunction%20upload_media_to%20at%200x7f6d5befbcf8%3E/3275bfbead5e4182b735e81233cd2786.jpg)
لاہور(مہرماہ رپورٹ): بغداد میں ایک بہت ہی گنہگار انسان تھا لیکن اسکی ماں بہت صالحہ تھی۔ اس شخص سے جب بھی کبھی گناہ ہوتا تو وہ اس گناہ کو ایک کتاب میں لکھ لیتا تھا۔ ایک رات کا ذکر ہے جب وہ اپنے دن کے تمام گناہ کتاب میں لکھ رہا تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی۔ نکل کر باہر دیکھا تو نہایت ایک خوبصورت حسین و جمیل ماہجبین لڑکی کھڑی تھی اس نے اس لڑکی سے پوچھا ” کیا چاہیے” اس لڑکی نے جواب دیا۔” میرے پاس یتیم بچے ہیں تین دن سے بھوکے ہیں کچھ بھی کھانے کو میسر نہیں” ” اچھا اندر
چلی آو ” اس شخص نے اس لڑکی کو گھر کے اندر بلایا اور دروازہ بند کردیا کیونکہ اس عورت کو دیکھ کر اس شخص کی نیت خراب ہوگئی۔ وہ عورت جان گئی کہ اس بندے کی اس بندے کی نیت خراب ہوگئی ہے کہ اس کے جی میں اب برائی آئی ہے اس شخص نے اس عورت کو زبردستی اپنی طرف کھینچا تو اس نے زور سے کہا۔ ” اے مصیبتوں کو دور کرنے والے! مجھے اس انسان سے بچا اور اے اپنی مرنے کو بھول جانے والے انسان ! مجھے تو تم موت سے غافل نظر آتا ہے کہ تم نے اس سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا کہ تم سے بہتر اور طاقتور لوگوں کو موت کھا گئی ان کو بھی اس دنیا سے سواۓ تھوڑی سی روزی اور کپڑے کے کچھ بھی نہ نصیب ہوا اور جو منزلیں اور بڑے بڑے گھر انہوں نے آباد کیے وہ بھی خالی رہ گیےاور تم خود بھی کل یا اگلے روز تن تنہا قبرستان میں جاگزین ہوکر ان کی ہمسائیگی میں چلا جائے گا اے میرے پرودگار۔! میری فریاد کو سن اور اس انسان سے مجھے بچا” اس شخص نے جب یہ فریاد سنی تو بہت رویا اور اس عورت کو چھوڑ دیا۔