محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان میں خاص طور پر تلور کے شکار کے لیے آ رہے ہیں ۔۔۔۔ ؟؟؟ایک خبر نے عمران خان کو بھی حیران کر ڈالا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 13, 2019 | 10:13 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں ، جن کا دورہ خبروں کی زینت بنا ہوا ہے ، اور اب یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ پاکستان آنے والے محمد بن سلمان تلور کے شکارپر نہیں جائیں گے ، اس شکار پر پاکستان میں ویسے بھی پابندی عائد ہے ، پاکستان کے دورے پر آنے والے سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان تلور کے شکار کے لئے نہیں جائیں گے، سعودی ولی عہد کے ہمراہ اس دورے میں 1200 لوگ نہیں آرہے تاہم ان کی سکیورٹی اور سٹاف کے ارکان کی تعداد 600 کے لگ بھگ ہے۔ اخباری ذ

رائع نے بتایا ہے کہ ولی عہد کے ہمراہ آنے والے وفد میں بیشتر شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزادے اور شہزادیاں شامل ہوں گی۔ پہلا موقع ہے کہ سعودی عرب سے اتنا بڑا وفد سعودی ولی عہد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کررہا ہے، سعودی ولی عہد کے ہمراہ ایک پوراموبائل ہسپتال پہلے ہی پاکستان پہنچادیا گیا ہے، ان کی پاکستان آمد کے موقع پر انتہائی فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس، رینجرز کے ساتھ افواج پاکستان کے اہلکار بھی ان کی سکیورٹی پر مامور کئے جائیں گے۔ وہ وزیراعظم ہاﺅس میں قیام کریں گے جہاں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا، یاد رہے کہ محمد بن سلمان 17 فروری کو پاکستان کا تاریخی دورہ کریں گے ، جس دوران وہ پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا اعلان بھی کریں گے ، ان کے دورے کا پوری قوم کو انتظار ہے ،