مودی کے الزامات پر چین پاکستان کے دفاع میں سامنے آگیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 20, 2018 | 19:47 شام
![](https://dt4c98r2nr0yq.cloudfront.net/%3Cfunction%20upload_media_to%20at%200x7f1733c44cf8%3E/ff0b8282d40740f1b3b5e3b9236611d5.jpg)
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک): چین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے الزامات پر پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے بھارت کو کرارا جواب دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردوں کی فیکٹری قرار دینے اور دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کے الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ اسلام آباد کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نہ صرف سراہنا چاہیے بلکہ اس کے خاتمے کے لیے تعاون بھی کرنا چاہیے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چیونگ نے کہا کہ دہشت گردی ایک دشمن ہے جس کا سب کو سامنا
ہے،عالمی برادری کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل جل کرکام کرنا چاہیے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کی ستائش کی جائے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جدوجہد میں اپنا حصہ شامل کرنا چاہیے۔