پینتس سال بعد سعودی عرب میں پہلا سینما گھر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 05, 2018 | 18:41 شام

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک): دنیا میں سینما گھروں کی سب سے بڑی کمپنی اے ایم سی نے اعلان کیا ہے کہ اس ماہ کی 18 تاریخ کو وہ سعودی عرب میں اپنا پہلا سینما گھر کھولے گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ 35 سالوں سے سینما گھروں پر پابندی تھی اور مملکت میں کئی دہائیوں میں کھلنے والا یہ پہلا سینما گھر ہوگا۔اے ایم سی کے ترجمان رائن نونان نے نامہ نگار شجاع ملک سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے سعودی حکومت کے پبلک انویسمنٹ فنڈ کی ایک ذیلی کمپنی اور اے ایم سی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے اور سعودی عرب می

ں اے ایم سی کا پہلا سینما گھر دارالحکومت ریاض میں کھولا جائے گا۔