امریکہ تو برسوں پہلے ہی یہ جنگ ہار گیا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ نے ہوش اڑا دینے والا انکشاف کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 05, 2018 | 18:55 شام

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) مریکا چین کے ساتھ تجارتی جنگ برسوں پہلے ہارچکا، ڈونلڈ ٹرمپچین کے ساتھ کوئی تجارتی جنگ نہیں ، یہ جنگ توہم برسوں پہلے امریکا کی نمائندگی کرنے والے احمق اور نااہل لوگوں کی وجہ سے ہار چکے ہیں، امریکی صدر واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کی چین کے ساتھ کوئی تجارتی جنگ نہیں، یہ جنگ تو امریکا برسوں پہلے ہی ہار چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کیا۔ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ،’’ چین کے ساتھ ہماری کوئی تجارتی ج

نگ نہیں ہے، یہ جنگ توہم برسوں پہلے امریکا کی نمائندگی کرنے والے احمق اور نااہل لوگوں کی وجہ سے ہار چکے ہیں۔‘‘ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ جاری رکھنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔امریکی صدر کی ٹوئٹ چین کی جانب سے امریکی مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس کی شرح میں اضافے کا عندیہ دیے جانے اور ان مصنوعات کی فہرست جاری کرنے کے اگلے روز سامنے آئی ہے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا اورچین کی جانب سے ایسے اقدامات کیے گئے ہیں جن سے دو بڑی معیشتوں کے باہمی تجارتی روابط میں تناؤ کی نشان دہی ہوتی ہے۔پہلے امریکا نے چینی مصنوعات پر 25 فی صد تک ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پراسی شرح سے ٹیکس بڑھانے کا اعلان کردیا اورایک روز بعد 106 اشیاء کی فہرست بھی جاری کردی تھی جن پر اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔