بھارت کا سیاہ چہرہ پھربے نقاب : فلم ‘حیدر’ میں شاہد کپور کے ساتھ کام کرنے والےکشمیری بچے کو کیسے شہید کیا گیا ؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 11, 2018 | 18:59 شام

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ،، بھارتی فوجیوں نے ضلع باندی پورہ میں جعلی مقابلے میں بھارتی فلم حیدر میں شاہد کپور کے ساتھ کام کرنے والے ننھے اداکار بلال ثاقت سمیت اس کے ہم عمر دوست کو شہید کردیا ہے ،، جبکہ عالمی طاقتیں اس معاملے پر خاموش ہیں،،  بھارتی فورسز نے ضلع باندی پورہ میں 15 سالہ بلال ثاقب اور اس کے 14 سالہ دوست مدثر رشید پارے کو شہید کر دیا،، واضح رہے کہ بلال ثاقب نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے متعلق فلم ’حیدر‘ میں شا

ہد کپور کے ہمراہ کام کیا تھا،،سری نگر کے مضافات میں دونوں کو شہید کیا گیا،، اس حوالے سے بتایا گیا کہ ’جب دونوں دوست کی لاشیں گھر پہنچی تو پورے علاقے میں قہرام مچ گیا،، نوجوانوں کے نماز جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور بھارتی مظالم کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی،،کشمیر میڈیا سروس میں شائع رپورٹ کے مطابق دونوں دوست حاجن نامی عید گاہ میں فٹ بال کھیلنے گئے تھے جہاں بھارتی فورسز نے جعلی مقابلہ میں انہیں شہید کردیا،، شہداء کی نماز جنازہ حاجن عیدگاہ میں ہی ادا کی گئی،، اس حوالے سے بتایا گیا کہ بلال ثاقب نے 10 ویں کلاس کے امتحانات اچھے نمبر سے پاس کیے تھے،، شہید ہونے والے مدثر رشید اسکول کے بعد مزوری کرتا تھا،، بھارتی میڈیا کے مطابق وہ اپنے گھر کا واحد کفیل تھا جس کے بیمار والدین، معذور بھائی اور 10 سالہ بہن کی ذمہ داری تھی،، جبکہ حکومت اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں،،