ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک جملے نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 02, 2019 | 19:50 شام

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر اتنا ہی ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دے دیا جتنا امریکی مصنوعات پر بھارت میں وصول کیا جاتا ہے۔ کنزر ویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت میں ہماری مصنوعات کے ٹیرف بہت زیادہ ہیں۔ جب ہم انڈیا میں ایک موٹر سائیکل بھیجتے ہیں تو وہ اس پر 100 فیصد ٹیرف وصول کرتے ہیں لیکن جب انڈیا امریکہ میں موٹرسائیکل بھیجتا ہے تو ہم اس پر کچھ بھی چارج نہیں کرتے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا

کہ وہ بھارتی مصنوعات پر برابری کی سطح پر ٹیکس عائد کرنا چاہتے ہیں، یعنی جس امریکی چیز پر بھارت جتنا ٹیکس وصول کرتا ہے اگر اسی کے مقابلے کی بھارتی چیز امریکہ جائے گی تو اس پر بھی اتنا ہی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر یہ ممکن نہ بھی ہوسکا تو سب سے کم ترین یہ ہے کہ وہ بھارتی مصنوعات پر کچھ نہ کچھ ٹیکس ضرور لگائیں گے۔