پاک بھارت کشیدگی، ترک صدر رجب طیب اردگان ایک بار پھر پاکستان کے حق میں بول پڑے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 02, 2019 | 19:55 شام

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کو پاکستان کا شایان شان عمل قرار دیتے ہوئے بھارت سے بھی ایسے ہی رویے کی توقع کا اظہار کیا ہے۔بلدیاتی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان ایک بار پھر پاکستان کی حمایت میں کھل کر بولے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان کا شایان شان عمل ہے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، بھارت کی جانب سے بھی اسی قسم کا ریہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی کشید

گی کا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، حالیہ تناﺅ میں کمی دونوں ممالک کے اپنے مفاد میں ہے۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ ان کی پاکستان کے وزیراعظم اور صدر سے پاک بھارت کشیدگی پر بات ہوئی اور ترکی اس کشیدگی میں کمی کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کو تیار ہے۔