آنجہانی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کوسپردخاک کرنے کے بجائے نذرآتش کیا جائے گا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 21, 2018 | 19:49 شام
![](https://dt4c98r2nr0yq.cloudfront.net/%3Cfunction%20upload_media_to%20at%200x7f6d63efbcf8%3E/fae3b03eb94a42b1842fcd8ee1b9a263.jpg)
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) : آنجہانی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کو سپرد خاک کرنے کے بجائے نذرآتش کیا جائے گا، آخری رسومات31 مارچ کو ہوں گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مشہورسائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات اکتیس مارچ کو ویسٹ منسٹرچرچ میں ادا کی جائیں گی۔آنجہانی سائنسدان کے اہلخانہ نے اعلان کیا ہے کہ اسٹیفن ہاکنگ کوسپردخاک کرنے کے بجائے نذرآتش کیا جائے گا، جس کے بعد ان کی راکھ ویسٹ منسٹر سے متصل قبرستان میں معروف سائنسدانوں آئزک نیوٹن اور چارلس ڈارون کی قبرکے قریب دفنائی جائے
گی۔اسٹیفن ہاکنگ کے بیٹوں کا کہنا ہے کہ ہمارے والد نے گونویلے اینڈ سیسز کالج میں اپنی زندگی کے 50 سال سے زائد عرصہ خدمات انجام دیں، وہ اس شہر اور یونیورسٹی کا اہم حصہ تھے ، اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان کی آخری رسومات کالج سے متصل چرچ میں ادا کی جائیں گی۔معروف سائنسدانوں آئزک نیوٹن کو 1727 اور چارلس ڈارون کو 1882 میں ویسٹ منسٹر چرچ سے متصل قبرستان میں دفنایا گیا تھا۔