وہی ہوا جس کا ڈر تھا: سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز پر حملہ کس ملک نے کروایا تھا؟تحقیقات نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 22, 2019 | 19:42 شام

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب کی سیکیورٹی سروس کی ریاض میں واقع بیس پر گزشتہ روز ہونے والے حملے میں چار افراد جاں بحق ہوئے تھے جس کی ذمہ داری کالعدم تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے ۔ایکسپریس ٹریبون کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے کہاہے کہ اس حملے کے دوران تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے جو کہ ریاض کے زلفی صوبے میں ہوا ۔ یاد رہے کہ اتوار کی صبح چار دہشت گردوں نے سعودی دارالحکومت ریاض کے شمال میں واقع سعودی سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے کی کوشش کی ،دہشت گردوں نے اپنی جیب فوجی بیس کے گرد لگے جنگلے س

ے ٹکرائی اور اندر گھسنے کی کوشش کی۔اس موقع پر موجود دو سکیورٹی گارڈز نے جیب کو روکا اور دہشگردوں پر فائر کھول دیا ، فائرنگ کے تبادلہ میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ چوتھا دہشتگرد اس وقت ہلاک ہوگیاجب اس نے اپنی دھماکہ خیز بیلٹ کوکھولنے کی کوشش کی۔ واضح رہے سعودی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی سیکیورٹی فورسز نے ریاض کے شمالی علاقے الزلفی میں قائم پولیس تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ رواں ماہ سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا یہ دوسرا حملہ ہے، اس سے قبل 9 اپریل کو سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے تھے جبکہ دو کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ رواں برس دس جنوری کو سعودی خفیہ ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے 6 مشتبہ افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔مارے جانے والے دہشت گرد قطیف میں ہونے والے حملے میں ملوث تھے۔