ڈی جی آئی ایس پی آر نے شہید ہونے والے قوم کے بیٹوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شاندار اعلان کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جولائی 27, 2019 | 21:37 شام

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شہید ہونے والے قوم کے عظیم سپوتوں کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے کیپٹن عاقب جاوید سمیت دس جوانوں کی تصاویر اور نام جاری کیے ہیں اور لکھا ہے کہ ’’یہ بےلوث قربانی ہے، ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں‘‘۔ خیال رہے کہ ایف سی بلوچستان کے دستے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے، حملے میں پاک فوج کے آفیسر سمیت 4 جوان شہید ہوگئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ ایف سی بلوچستان کے اہلکار ہوشاب ا

ور تربت کے درمیانی علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف کومبنگ آپریشن میں مصروف تھے۔ کہ دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ جام شہادت نوش کرنے والوں میں کیپٹن عاقب، سپاہی نادر ، سپاہی عاطف الطاف اور سپاہی حفیظ اللہ شامل ہے۔پاک فوج کے جوانوں پر دہشتگردی کا آج یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھی شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے6 جوان شہید ہوئے تھے۔اس سے قبل شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں نے پاک فوج کی بارڈر پٹرولنگ پارٹی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ اور حملے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شہداء میں حوالدار خالد، سپاہی نوید ، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی ایم بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔ پاک فوج نے دہشتگرد حملے کا بھر پور جواب دیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اس سے پہلے کہا کہ چند دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں،دشمن عناصر کی بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش انشاءاللہ ناکام ہوگی،پاکستان خطے کے امن کیلئے قربانیاں دے رہا ہے،قبائلی علاقوں کے بعد اب توجہ سرحدی صورتحال پر ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے پاک فوج کے جوانوں پر دہشتگردوں کے حملوں کے ردعمل میں اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن کیلئے قربانیاں دے رہا ہے۔قبائلی علاقوں کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔ اب ہماری توجہ سرحدی صورتحال پر بہتر کرنے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ دشمن عناصر کی بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ان شاءاللہ ناکام ہوگی۔ واضح رہےایف سی بلوچستان کے دستے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے، حملے میں فوجی آفیسر سمیت 4 جوان شہید ہوگئے ہیں، اس سے قبل شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے6جوان شہید ہوئے تھے۔