سام سانگ نے بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی موبائل فون بنا ڈالی ،مودی خوشی سے نہال

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جولائی 13, 2018 | 07:10 صبح

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )سام سنگ دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی کمپنی ہے، جو دنیا بھر میں اپنے آپریشنز کو توسیع دینا چاہتی ہے۔اس مقصد کے لیے جنوبی کورین کمپنی نے بھارتی شہر نوئیڈا میں دنیا کی سب سے بڑی موبائل فون تیار کرنے والی فیکٹری کا افتتاح کردیا ہے۔سام سنگ کو اس وقت امریکا، کوریا اور برازیل جیسے ممالک کی مارکیٹ میں غلبہ حاصل ہے تاہم ترقی پذیر ممالک میں اس کی رفتار کافی سست ہے۔یہی وجہ ہے کہ سام سنگ نے بھارت کو اپنی توجہ کا مرکز بنالیا ہے جہاں اسمارٹ فونز کی مانگ بہت زیادہ ہ

ے۔سام سنگ کو توقع ہے کہ نوئیڈا میں فیکٹری کے قیام سے کمپنی کو اپنی فون پروڈکشن کو دگنا بڑھانے کا موقع ملے گا۔