گاڑی کی ٹکر سے آدمی کو مارنے والی خاتون نے کمرہ عدالت میں ایسی بات کہہ دی کہ جج کا بھی منہ کُھلا کا کُھلا رہ گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 22, 2017 | 18:34 شام

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک لڑکی کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص کی موت ہو گئی لیکن جب لڑکی کو عدالت میں پیش کیا گیا تو اس نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر جج بھی حیرت سے اس کا منہ دیکھنے لگا۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 25سالہ ربیکا لی گریٹلے نامی اس لڑکی نے عدالت میں بتایا کہ ”میں اس ٹریفک حادثے کی وجہ سے حاملہ ہو گئی ہوں۔“ جب

عدالت نے اس حیران کن بات کی وضاحت چاہی تو اس نے کہا کہ ”حادثے کی وجہ سے میرے دماغ پر شدید چوٹ آئی تھی جس کے باعث مجھے بھولنے کی بیماری لاحق ہو گئی اور مجھے مانع حمل گولیاں کھانی یاد ہی نہیں رہتی تھیں، چنانچہ میں اس حادثے کی وجہ سے حاملہ ہوئی ہوں۔“

ربیکا کی گاڑی کو حادثہ برطانوی شہر ایڈیلیڈ میں پیش آیا تھا۔ عدالت میں اس کی غلطی ثابت ہونے پر اسے آئندہ پیشی پر قید کی سزا سنائی جانی ہے چنانچہ اس نے حادثے کی وجہ سے حاملہ ہونے کا جواز پیش کرکے عدالت سے درخواست کی کہ ’چونکہ میں حادثے کی وجہ سے ہی حاملہ ہوئی ہوں، تو میرے حمل کی وجہ سے میری سزا بچے کی پیدائش تک معطل کی جائے۔ رپورٹ کے مطابق ربیکا کے ہاں آئندہ برس مارچ میں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ اگر عدالت نے اس کی سزا معطل نہ کی تو اسے جیل میں ہی بچے کو جنم دینا ہو گا اور پیدائش کے فوری بعد بچے کو اس سے الگ کر دیا جائے گا۔