بے شک اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے: نہتے و مظلوم مسلمانوں کے دیس میں روسی طیارہ گرکر تباہ ،

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 06, 2018 | 20:35 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): شام میں روس کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،عملے سمیت تمام مسافر جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شام میں جاری خانہ جنگی میں موجود بڑی عالمی طاقت روس کے لیے شام سے انتہائی بری خبر آ گئی۔ شام میں روس کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔جہاز کے کریش ہونے کے نتیجے میں جہاز میںموجود تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق جہاز میں 26 افراد سوار تھے جبکہ عملے کے 6 اراکین بھی ا س حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔اس طرح اس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔روس کی وزارت دفاع

کا کہنا تھا کہ وہ طیارہ حادثے کی وجوہات کو جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر رہے ہیں جس کے بعد ہی اس حادثے کے بارے میں کچھ کہا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر پہنچ گئیں ٗ شامی مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ شب سے کی جانے والی بمباری میں مزید 70 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد 16 روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 700سے تجاوز کر گئی۔عربی نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے شامی مبصرین کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے امدادی قافلے مشرقی غوطہ میں موجود رہائشیوں کو امداد کی فراہمی میں ناکام ہوئے ہیں ۔انہوں نے گزشتہ شام سے جاری شدید بمباری پر اس دن کو اب تک کا ’خونی دن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بمباری میں مزید 70 افراد ہلاک ہوئے اور شام کی سرکاری فورسز کی جانب سے مسلسل بمباری جاری رہی۔