بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے واہگہ بارڈر پہنچتے ہی مودی کا پہلا بیان سامنے آ گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 01, 2019 | 19:31 شام

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا ہے کہ بھارت بہت عرصے سے دہشت گرد حملے برداشت کر رہا تھا مگر اب معاملہ مختلف ہے اور ہم دہشت گردی کے سامنے نہیں جھکیں گے، گزشتہ دنوں کے واقعات نے ایک مرتبہ پھر ہماری مسلح افواج کی طاقت کو ظاہر کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندرا مودی نے کہا کہ ہماری مسلح افواج زبردست ہیں اور گزشتہ دنوں کے واقعات نے ایک مرتبہ پھر ہمای مسلح افراد کی طاقت کو ظاہر کیا ہے۔ بھارتی حکومت باتوں پر نہیں بلکہ عمل پر یقین رکھتی ہے، اوڑی کا واقعہ پیش آیا

تو آپ نے دیکھا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں نے کیا کیا۔ پلوامہ واقعے کے بعد انڈین ائیرفورس نے جو کیا وہ بھی آپ سب کے سامنے ہے مگر بدقسمتی سے کچھ جماعتوں نے دہشت گردی کیخلاف ہماری جنگ کو شک کی نگاہ سے دکھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بہت عرصے سے دہشت گردانہ حملے برداشت کر رہا تھا مگر اب معاملہ مختلف ہے اور ہم دہشت گردی کے آگے نہیں جھکیں گے۔ بدقسمتی سے کچھ سیاسی جماعتوں نے میرے خلاف نفرت کو اندیشے میں بدل دیا۔ نریندرا مودی نے کہا اس میں کوئی حیرانی نہیں ہوئی کہ جب پوری قوم مسلح افواج کیساتھ کھڑی تھی تو کچھ جماعتوں نے دہشت گردی کیخلاف ہماری جنگ کو شک کی نگاہ سے دیکھا۔ مودی شائد چلا جائے مگر بھارت رہے گا، اپنی سیاست کو مضبوط کرنے کیلئے قوم کو کمزور نہ کریں، ہم پہلے بھارتی ہیں، آپ کی سیاست انتظار بھی کر سکتی ہے۔