مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے امریکی پیشکش،پاکستان کا دوست ملک چین میدان میں کود پڑا ، دھماکہ خیز اعلان کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جولائی 26, 2019 | 19:34 شام

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور شکست کھانی پڑی، چین نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے امریکی پیشکش کی حمایت کر دی۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے امریکا سمیت عالمی برادری کے کردار کے حامی ہیں۔ ان کا کہنا تھا چین پاکستان اور بھارت کامشترکہ ہمسائیہ ملک ہے، دلی خواہش ہے کہ دونوں ملک ہم آہنگی سے رہیں۔ترجمان چینی وزارت خار جہ نے کہا چاہتے ہیں فریقین مسئلہ کشمیر پر امن طریقے سے حل کریں، دونوں ملکوں کو دیگر تنازعات بھی مذاکرات

کے ذریعے ختم کرنا ہوں گے، دونوں ملکوں کو خطے میں امن و استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگس نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی ملاقات کے بعد عزائم کو آگے بڑھانے کا وقت آگیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگس نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلی ملاقات نے امریکی صدر اور وزیر خارجہ مائیک پومیو کو موقع فراہم کیا کہوہ ان کے ساتھ ذاتی تعلقات اور ہم آہنگی پیدا کریں۔مورگن آرٹگس کا کہنا تھا کہ دونوں سربراہان مملکت کی پہلی ملاقات کامیاب رہی اور وقت آ گیا ہے کہ ان ملاقاتوں میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیا جائے اور آگے بڑھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکا اور نیٹو فورسز نے بہت قربانیاں دیں اور اربوں ڈالرز خرچ کیے تاہم امریکا چاہتا ہے کہ افغان عوام اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم افغانستان میں قیام امن کے لیے پر عزم ہیں جس کے لیے عمران خان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ طالبان پرافغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پرزور دیں گے۔یرغمالیوں کی بازیابی سے متعلق سوال پر مورگن آرٹگس کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں جنگ ختم کر کے قیامِ امن کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔