سعودی لڑکا لڑکی گاڑی میں بیٹھے شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔۔۔ تفصیلات جانئیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جولائی 31, 2018 | 20:41 شام

ریاض(مانیٹرنگ رپورٹ) سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل چکی ہے اور بڑی تعداد میں خواتین ڈرائیونگ سیکھ رہی ہیں تا کہ اپنی گاڑی خود چلا سکیں۔ ایسے میں ایک نوجوان نے اپنی دوست لڑکی کو ڈرائیونگ سکھانے کا فیصلہ کیا لیکن کچھ ایسے انداز میں کہ جس کا تصور غالباً آزاد خیال مغربی ممالک میں بھی نہیں پایا جاتا۔ اماراتی جریدے ’’سٹیپ فیڈ‘‘ کے مطابق یہ نوجوان اپنی دوست لڑکی کو گود میں بٹھا کر ڈرائیونگ سکھا رہا تھا اور ساتھ ویڈیو بھی بنا رہا تھا۔

ایک موقع پر لڑکی کی

اچھی کارکردگی سے خوش ہو کر شاباش دیتے ہوئے اس کے لبوں پر بوسہ بھی دیا، اور یہ منظر بھی ویڈیو کا حصہ ہے۔ نجانے کس طرح یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آ گئی جس کے بعد اس جوڑے کی تلاش شروع ہو گئی۔ جازان، جہاں مبینہ طور پر یہ واقعہ پیش آیا، کے گورنر پرنس محمد بن عبدالعزیز کے حکم پر متعلقہ حکام نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہیں یقیناً سزا کا سامنا کرنا ہو گا، البتہ باقی لوگوں کے لئے اس واقعے میں سبق ہے کہ ڈرائیونگ ضرور سیکھیں یا سکھائیں، مگر اس طرح نہیں۔