دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے دیانت داری کی مثال قائم کردی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جولائی 19, 2019 | 21:02 شام

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے دیانت داری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کو اس کے گمشدہ  ہزاروں ڈالر واپس کردیے جس پر دبئی پولیس نے ڈرائیور کو انعام سے نواز دیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق ڈنمارک کی ایک فیملی نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور شفافت خان کی گاڑی میں سفر کیا اس دوان فیملی 21 ہزار ڈالر، موبائل فون اور پاسپورٹ گاڑی میں بھول کر روانہ ہوگئی۔ پاکستانی ڈرائیور نے دیانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے الراشدیہ پولیس اسٹیشن میں پہنچ کر نقدی اور سارا سامان جمع کر

ادیا، پولیس نے متعلقہ فیملی سے رابطہ کرکے اس تھانے بلایا اور گمشدہ سامان واپس کردیا۔ ڈائریکٹر الراشدیہ پولیس اسٹیشن بریگیڈیئر سعید حماد بن سلیمان المالک نے  اپنے دفتر میں ایک سادہ تقریب منعقد کرکے ٹیکسی ڈرائیور کو  اس کی دیانت داری اعزاز سے نوازا اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنے پر ایک تحفہ بطور ستائش پیش کیا۔