توبہ استغفراللہ: 4 سعودی خواتین نے مسجد الحرام میں ایسا شرمناک کا کر ڈالا کہ پوری امت مسلمہ غم وغصے سے آگ بگولہ ہو گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 19, 2018 | 20:08 شام
![](https://dt4c98r2nr0yq.cloudfront.net/%3Cfunction%20upload_media_to%20at%200x7f6d6c03fcf8%3E/2b928cb6e0b748878739625cc0f3be71.png)
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے مقدس ترین شہر مدینہ منورہ کی مسجد منورہ میں گزشتہ برس نومبر میں جس طرح ایک یہودی کی جانب سے سیلفی لیے جانے پر تنازع ہوا تھا۔اسی طرح اب سعودی عرب کے ہی مقدس ترین شہروں میں سے ایک مکہ مکرمہ میں موجود مسلمانوں کے لیے سب سے زیادہ اہم عبادت گاہ یعنی مسجد الحرام میں مبینہ طور پر کھینچی گئی تصویر پر تنازع ہوا ہے۔مبینہ طور پر مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں کھینچی گئی خواتین کی تصویر میں انہیں تاش کے پتے کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
تاہم تاحال اس تصویر کے حوالے سے سعودی حکام کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آسکا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برقع میں ملبوس 4 خواتین فرش پر بیٹھی آرام سے تاش کے پتوں سے کھیل رہی ہیں۔تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسے رات کے وقت میں کھینچا گیا، کیوں کہ خواتین کے ارد گرد لائٹیں جلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔حیران کن بات یہ ہے کہ تصویر میں دیگر افراد کو احرام میں آتے جاتے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم تاش کے پتے کھیلنے والی خواتین آرام سے اپنے کھیل میں مصروف دکھائی دیتی ہیں۔تصویر میں دیگر نقاب اور برقع پوش خواتین و احرام میں ملبوس مرد حضرات کو بھی فرش پر بیٹھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔تاش کے پتے کھیلنے والی چاروں خواتین سیاہ رنگ کے برقع میں ملبوس ہیں، جس وجہ سے ان کے چہرے نہیں دکھائی دے رہے۔سب سے پہلے اس تصویر کو ’شبکت رصد‘ کی جانب سے شیئر کیا گیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ خواتین