نیا طیارہ گر کر تباہ۔۔۔ کہاں کا مسافر,کہاں تھی منزل ، انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 12, 2018 | 16:25 شام

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کا شارجہ سے استنبول جانے والا نجی طیارہ ایران میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں11افراد جاں بحق ہو گئے۔گزشتہ روز ترکی کا شارجہ سے استنبول جانے والا ایک طیارہ ایران کی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویڑن کے مطابق شارجہ سے استنبول جانے والی پرواز کو ایران کے جنوب مغربی علاقے میں حادثہ پیش آیا۔ضرور پڑھیں:’مجھے آج صبح بہت تکلیف پہنچی لیکن پھر دل کو تسلی ہوگئی کیونکہ نوازشریف کو جوتامارے جانے پر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں، دل کی بات کہہ دی

برطانوی خبر رساں ادارے ”رائٹرز“ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ترکی کا نجی جہاز تھا جو شارجہ سے استنبول جارہا تھا، حادثے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ایرانی ریاستی ٹیلی ویڑن نے ملک کی ہنگامی انتظامی تنظیم کے ترجمان مجتبیٰ خلدی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جہاز شاہراہ کرد میں پہاڑ سے ٹکرایا اور تباہ ہوگیا، شاہراہ کرد دارالحکومت تہران کے جنوب میں 370 کلومیٹر دور واقع ہے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئیں۔جائے حادثہ کے قریب واقع گاﺅں والوں کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے سے پہلے انھوں نے جہاز کے انجن میں آگ کے شعلے دیکھے۔