چین کی پارلیمنٹ نے دو بار صدر بننے کی حد ختم کر دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 12, 2018 | 16:34 شام

چین (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی پارلیمنٹ نے دوبار صدر بننے کی حد ختم کردی ہے جس کے بعد صدر ڑی جن پنگ تاحیات صدر رہ سکیں گے۔چینی آئین کے مطابق ایک شخص مسلسل دو بار ہی 5,5 برس کی مدت کے لیے صدر منتخب ہو سکتا تھا۔لیکن اب چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے صدر بننے کی حد ختم کر دی ہے جس کے بعد موجودہ صدر ڑی جن پنگ چین کے تاحیات صدر رہ سکیں گے۔چین: شی جن پنگ کو تیسری مرتبہ صدر بنانے کی کوشش پارلیمنٹ میں اس آئینی تجویز کی منظوری کی حمایت میں 2 ہزار 958 ووٹ اور مخالفت میں 2 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 3 ارکان نے رائے ش

ماری میں حصہ نہیں لیا۔یاد رہے کہ ڑی جن پنگ کی صدارت کی پہلی مدت رواں برس ختم ہونے والی ہے، موجودہ نظام کے تحت صدر شی جن پنگ کی مدت صدارت 2023 کو ختم ہونا ہے۔چین کے موجودہ صدر ڑی جن پنگ کو جدید چین کے بانی ماوزے تنگ کے بعد ملک کا طاقتور ترین رہنما تصور کیا جا رہا ہے۔