برہان وانی کے بعد کشمیرمیں آزادی کی ایک اور نئی روح پھونک دی گئی ۔۔۔۔ مقبوضہ وادی سے بڑی خبر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 17, 2018 | 18:54 شام

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) برہان وانی کے بعد کشمیرمیں آزادی کی ایک اور نئی روح پھونک دی گئی،، 14 افراد کی شہادت نے جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونک دی، حریت قیادت کی رہنمائی میں سیکڑوں کشمیریوں کا بھارتی فوجی ہیڈکوارٹرز کی جانب مارچ جاری ہے، بھارتی فوج نے میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی فوج کا مقبوضہ وادی میں طاقت کا استعمال جاری ہے، پلواما شہادتوں پر سری نگر میں بھارتی فوجی ہیڈکوارٹر کی جانب مارچ، بھارتی فوج نے یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق سمیت حریت رہنماؤں کو حراس

ت میں لے لیا، مارچ کے شرکاء پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی،، کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی میں کرفیو نافذ کر دیا، فوجی ہیڈکوارٹر جانے والے راستوں پر ناکے اور خاردار تاریں لگا دیں، وادی میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل ہے، ہڑتال کے باعث مقبوضہ وادی میں کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں، پلواما میں غیر معینہ مدت کیلئے دفعہ 144 بھی نافذ ہے،، ادھر اسلامی تعاون تنظیم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر کے تنازع کے دائمی اور منصفانہ حل کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے