خدا کی لاٹھی بے آواز ہے: نہتے فلسطینیوں پر ظلم ڈھانے والا اسرائیلی وزیراعظم بہت بڑی مصیبت میں پھنس گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 02, 2018 | 18:01 شام

 

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو آخر کار بڑی مشکل میں پھنس گیا،، اسرائیل کی پولیس نے ملکی اٹارنی جنرل سے سفارش کی ہے کہ وہ وزیراعظم پر کرپشن الزامات کے تحت عدالتی کارروائی شروع کریں،، رواں برس فروری میں بھی پولیس نے نیتن یاہو پر رشوت وصول کرنے کا الزام عائد کیا تھا،،
اسرائیلی پولیس نے کہا کہ وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور اُن کی بیوی سارہ پر رشوت وصول کرنے، فراڈ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرائیں،، پولیس نے یہ تمام سفارشات تیسری مرتبہ اٹارنی

جنرل کو پیش کی ہیں،، اب یہ اٹارٹی جنرل نے طے کرنا ہے کہ آیا عدالتی کارروائی شروع کی جائے،، رواں برس فروری میں بھی پولیس نے اپنی تفتیش کے بعد بینجمن نیتن یاہو پررشوت وصول کرنے کا الزام عائد کیا تھا،، واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم پر کرپشن کے بے تحاشہ مختلف الزامات ہیں،، جس کے تحت ان کے گھر میں سات بار چھاپے بھی مارے گئے،، پولیس ملکی اٹارنی جنرل سے پہلے بھی سفارش کر چکی ہے کہ اُن کی تفتیش سے ثابت ہوا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے ایک ارب پتی دوست سے تحائف وصول کیے ہیں ،، ایک اور الزام یہ عائد کیا گیا ہے کہ ایک اخبار کو غیر ضروری فائدہ فراہم کر کے انہوں نے غیر ضروری ذاتی تشہیر حاصل کی تھی۔