مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر ایک اور حملہ، گاڑی دھماکے سے اڑا دی گئی، ہر طرف چیخ و پکار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 30, 2019 | 19:28 شام

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر ایک اور حملہ، گاڑی دھماکے سے اڑا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر ایک اور حملہ ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔بھارتی میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کےعلاقے بنی ھال میں بھارتی سیکورٹی فورس سی آر پی ایف کے قافلے کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے باعث کسی بھارتی سیکورٹی اہلکار کی موت کی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم دھماکہ بہت شدید تھا۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھ

ا کہ دھماکہ خیز مواد سے لیس گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔ دھماکے سے گاڑی اڑا دیے جانے کے باعث بھارتی سیکورٹی فورس کے اہکاروں کی بس کو شدید نقصان پہنچا۔بھارتی فورسز کے قافلے میں سیکیورٹ اہلکاروں کی 10 گاڑیاں موجود تھیں۔بتایا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی میں دھماکہ خیز مواد، کیمیکل اور ایل پی جی سیلنڈرز موجود تھے۔ واقعہ کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ اس سے قبل 14 فروری کو بھی سی آر پی ایف کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس میں 44 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ اسی حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات اس قدر کشیدہ ہوگئے تھے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ چھڑنے والی تھی۔ تاہم عالمی قوتوں کی بروقت مداخلت کے باعث جنگ کا خطرہ ٹل گیا تھا۔