حرم میں خود کشی کرنے والا پاکستانی نہیں، ثبوت مل گیا۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جون 09, 2018 | 20:11 شام

 

مکہ مکرم(مانیٹرنگ رپورٹ) حرم مکی شریف میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے والا پاکستانی نہیں تھا اسکا ثبوت بھی مل چکا ہے۔ حرم مکی شریف میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والا معتمر فرانسیسی شہریت کا حامل ہے۔ وہ 18رمضان المبارک کو مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ  پہنچا تھا۔ 

 

>

مدینہ منورہ میں ایک دن قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہوگیا۔ یہاں اسکا قیام عزیزیہ کے ایک ہوٹل میں تھا۔ 5دن بعد اسکی واپسی مقرر تھی۔ اسکی عمر 26سال تھی۔ وہ الجزائری نژاد  فرانسیسی شہری تھا۔ اسکی نعش کنگ فیصل اسپتال کے سرد خانے میں ہے۔ تفتیشی ادارے ابھی تک معاملے کی چھان بین کررہے ہیں۔