تحریک انصاف کی جیت کے بعد چین بھی میدان میں آگیا،ایسا اعلان کر دیا کہ کھلاڑیوں کے بھنگڑے شروع

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جولائی 28, 2018 | 10:57 صبح

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ممکنہ طورپر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے جارہی ہے اور عمران خان نے گزشتہ روز چین سمیت چند دیگر ممالک کیساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا اعلان کیا تھا اور کہاتھاکہ کرپشن پر قابو پانے کا طریقہ چین سے سیکھیں گے ، سی پیک کے ذریعے سرمایہ پاکستان لائیں گے۔ عمران خان کے اس بیان اور تحریک انصاف کی جیت کے بعد چینی وزارت خارجہ نے سی پیک سے متعلق عمران خان کے بیان کو سراہا اور کہا کہ حالات کچھ بھی ہوں پاک چین دوستی سدا بہار ہے۔ترجمان نے کہاکہ چین بھی نئی پاکستانی حک

ومت کےساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، پاک چین سٹریٹجک اشتراک متزلزل نہیں ہوگا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں پُرامن انتقال اقتدار،استحکام اورترقی کی امیدکرتے ہیں‘۔