شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو فون گھما دیا لیکن کیوں اور کیا بات چیت ہوئی؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 24, 2018 | 16:09 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج ، نوجوت سنگھ سدھو کو کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دیدی ہے۔ کرتار پور راہداری کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ‘پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج، کیپٹن امریندر سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو کو 28 نومبر 2018 کو کرتارپورا کی تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی ہے’۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری

نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرس میں کرتار پور راہداری کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 28 نومبر کو اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ’کرتارپور سرحد کی افتتاحی تقریب بہت بڑی ہو گی جس میں نوجوت سنگھ سدھو سمیت بھارتی صحافی بھی شریک ہو سکیں گے‘۔