عرب شہزادوں نے لندن کی سڑکوں پر ایسا کام کردیا کہ ۔۔۔ تفصیلات جانئیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اگست 28, 2018 | 17:39 شام

لندن(مانیٹرنگ رپورٹ) لندن کی انتہائی مصروف سڑک ’ریجنٹ سٹریٹ‘ پر گزشتہ روز اچانک اتنی بڑی تعداد میں کروڑوں پاﺅنڈ مالیت کی لگژری کاریں آ گئیں کہ سڑک پر ٹریفک ہی بلاک ہو گئی اور دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ لگژری کاریں عرب شہزادوں کی تھیں، جو ہر سال موسم گرما میں اپنی قیمتی گاڑیاں چارٹرڈ طیارے کے ذریعے برطانیہ لاتے ہیں اور پھر پورا سیزن وہاں برطانویوں کے سامنے ان کی نمائش کرتے ہیں۔

mages/large/2018-08-28/news-1535464721-3368.jpg" style="height:188px; width:300px" />

رپورٹ کے مطابق ان میں زیادہ تر نوجوانوں کا تعلق کویت اور سعودی عرب سے ہوتا ہے۔ گزشتہ روز جو سپرکاریں ریجنٹ سٹریٹ پر نمائش کے لیے لائی گئیں ان میں ایک 2لاکھ30ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 3کروڑ 65لاکھ روپے)مالیت کی بینٹلے، کئی لیمبرگنی، فراری اور بی ایم ڈبلیو سمیت دیگر مہنگی ترین گاڑیاں شامل تھیں۔ ہر سال یہ عرب امیرزادے مشرق وسطیٰ سے گاڑیاں برطانیہ لاتے ہیں اورتین ہزار میل دور ایک گاڑی لانے پر وہ اوسطاً 20ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 31لاکھ 74ہزار روپے) خرچ کرتے ہیں۔ زیادہ تر یہ لوگ قطر ایئرویز کی پرواز استعمال کرتے ہیں جو ان کاروں کو دوحہ سے ہیتھرو ایئرپورٹ لاتی ہے۔