یہ شرمناک چیز بھی سامان سے نکل آئے تو تب بھی مسافر کو گرفتار کرلیا جائے گا، وارننگ جاری کردی گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جون 09, 2018 | 21:02 شام

لندن(مانیٹرنگ رپورٹ) منشیات لیجانے پر تو دنیا بھر کے ایئرپورٹس پر لوگوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے لیکن اب برطانیہ میں سیاحوں کو ایک شرمناک چیز بھی ساتھ نہ لیجانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

کیونکہ بعض ممالک میں اس پر بھی مسافروں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے اور یہ چیز ’جنسی کھلونے‘ ہیں۔میل آن لائن کے مطابق سیاحوں کو متنبہ کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مالدیپ اور ملائیشیاءمیں جنسی کھلونے لیجانا مسافروں کے لیے مشکل کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ جس مسافر کے سامان سے یہ ش

رمناک چیز برآمد ہوں انہیں ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں تھائی لینڈ اور بھارت بھی شامل ہیں تاہم وہاں زیادہ تر یہ کھلونے ہی ضبط کیے جاتے ہیں اور مسافروں کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی جاتی۔تھائی لینڈ کی جنسی منڈی اگرچہ دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے جس سے لوگ اندازہ لگاتے ہیں کہ وہاں یہ کھلونے لیجانے کی اجازت ہو گی، حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ 2011ءمیں تھائی حکام جنسی کھلونوں کی خریدوفروخت کو غیرقانونی قرار دے چکے ہیں چنانچہ کوئی باہر سے بھی یہ تھائی لینڈ نہیں لا سکتا۔