افسوسناک خبر: انگلش کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان انتقال کر گئے ۔۔۔دنیائے کرکٹ میں زلزلہ برپا کر نے والی بریکنگ نیوز

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 20, 2019 | 16:59 شام

ایڈنبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان کان ڈی لینگ لگ بھگ 2 سال تک کینسر سے جنگ لڑنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے۔کان ڈی لینگ کا انتقال جمعرات کے روز ہوا تاہم کرکٹ سکاٹ لینڈ کی جانب سے یہ خبر جمعہ کے روز ٹوئٹر کے ذریعے جاری کی گئی ہے۔ سکاٹ لینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم میں کھیلنے والے کان ڈی لینگ نے 19 جون 2015 کو آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا تھا ، انہوں نے اپنی ٹیم کی جانب سے 8 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ کان ڈی لینگ نے اپنا ون ڈے ڈیبیو 4 جولائی 2016 کو افغانستان کے خلاف

کیا اور 13 ون ڈے میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔کان ڈی لینگ کو 2017 میں ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا اور اسی سال جون میں انہوں نے زمبابوے کے خلاف تاریخ رقم کی۔ سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے کان ڈی لینگ کی 5 وکٹوں کی بدولت ون ڈے میچ میں زمبابوے کو اپ سیٹ شکست دی تھی جو کہ اس ٹیم کی کسی بھی آئی سی سی کے فل ممبر کے خلاف ون ڈے میچ میں پہلی کامیابی تھی، اس ٹیم کی قیادت کان ڈی لینگ کر رہے تھے۔زمبابوے کے خلاف سیریز کے بعد کان ڈی لینگ دبئی میں ورلڈ کرکٹ لیگ میں شریک ہوئے لیکن شدید سر درد کے باعث کئی میچز کا حصہ نہیں بن پائے۔ بڑھتے سر درد کے باعث وہ واپس سکاٹ لینڈ گئے جہاں ان کے طبی معائنے میں برین ٹیومر کا پتا چلا۔ ان کا سکاٹ لینڈ میں مسلسل علاج چلتا رہا ، ان کا آپریشن بھی ہوا جبکہ کیمو تھراپی بھی کی جاتی رہی لیکن 38 سالہ کان ڈی لینگ جمعرات کو زندگی کی بازی ہار گئے۔ بھی کی جاتی رہی لیکن 38 سالہ کان ڈی لینگ جمعرات کو زندگی کی بازی ہار گئے۔