ہم نے کشمیر میں ایک بعد ایک غلطی کی۔۔۔ اہم ترین بھارتی سیاستدان نے خود ہی اپنی حکومت کا پول کھول دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 29, 2018 | 10:52 صبح

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سابق وزیر خزانہ نے کشمیر کھو دینے کا اعتراف کر لیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خزانہ نے مقبوجہ کشمیر میں مودی سرکاری کی ناکامیوں کا پردہ فاش کر دیا۔ یشونت سنہا کا کہنا ہے کہ ہم نے کشمیر میں ایک کے بعد ایک غلطی کی۔ بھارتی حکومت نے وحشیانہ طاقت کے استعمال کا ریاست نظریہ اپنایا ہوہا ہے۔ کو لگام میں فورسز کے ہاتھوں درجنوں کشمیریوں کا قتل ہمارے سامنے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو اب ہم پر اعتماد نہیں رہا۔ سابق بھارتی وزیر خزانہ نے قاس بات کا اعت

راف کیا ہے کہ ہم مقبوجہ کشمیر کھو چکے ہیں۔ واضح رہے کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف دنیا بھر سے آوازیں بلند کی جاتی ہیں۔ اور جاپان کی ایک معروف ماڈل نے بھی کشمیریوں کے حق میں اپنی آواز بلند کی۔ معروف جاپانی ماڈل اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اینامورا سکائی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی جس میں وہ اردو زبان میں کہتی ہے کہ کشمیر کے بھائی اور بہنوں جاپان کے عوام آپ کے ساتھ ہیں۔ جس کے بعد ماڈل اینامورا سکائی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔جب کہ دوسری جانبمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نفسیاتی دباؤ کا شکار ہورہی ہے۔ گزشتہ دس سال سے مقبوضہ کشمیر میں تعینات فوجیوں میں خود کشی کا رحجان بڑھ رہا ہے۔ اگرچہ بھارتی حکومت اور محکمہ دفاع نے ان واقعات کو روکنے کیلئے کئی طرح کے اقدامات بھی اٹھا ئے تھے مگر یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جبری ڈیوٹیوں سے تنگ آئے بھارتی فوجیوں کی خودکشیوں کے رجحان میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں ایک اور فوجی نے اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔